سینیٹ انتخابات: پیپلزپارٹی نے پنجاب میں راجہ پرویز اشرف کے داماد کو میدان میں اتاردیا

سینیٹ انتخابات: پیپلزپارٹی نے پنجاب میں راجہ پرویز اشرف کے داماد کو میدان ...
سینیٹ انتخابات: پیپلزپارٹی نے پنجاب میں راجہ پرویز اشرف کے داماد کو میدان میں اتاردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے پنجاب میں اپنا سینیٹ کا امیدوار میدان میں اتار دیا،راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم الحق پیپلزپارٹی کے پنجاب سے امیدوارہوںگے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ راجہ عظیم الحق نے باقاعدہ طور پر کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلئے،راجہ عظیم الحق کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار بنانے کیلئے پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے رابطے کرلئے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے سات ارکان ہیں ،راجہ عظیم الحق کل الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -