ایم کیو ایم پاکستان نے خواجہ سہیل منصورسمیت چار امیدواروں کو سینیٹ الیکشن کیلئے فارم جمع کرانے کی ہدایت کردی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے خواجہ سہیل منصورسمیت چار امیدواروں کو سینیٹ الیکشن کیلئے فارم جمع کرانے کی ہدایت کردی،ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے اقبال ایم اے قادری کے نام پر سنجیدگی سے غورکیاجبکہ خواتین کی نشست پرنسرین جلیل کے نام پر بھی غورکیاگیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات کیلئے مختلف ناموں پر غورکیاگیا،جنرل نشست پر خواجہ سہیل منصور ،فیصل سبزواری اوروسیم اختر کے ناموں پر غورکیاگیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں زیرغور شخصیات کو فارم جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی، سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم ،تحریک انصاف اور جی ڈی اے ملکرحصہ لیں گی۔