ڈالر 25 پیسے سستا لیکن سعودی ریال کی قیمت کتنی کم ہوگئی؟

ڈالر 25 پیسے سستا لیکن سعودی ریال کی قیمت کتنی کم ہوگئی؟
ڈالر 25 پیسے سستا لیکن سعودی ریال کی قیمت کتنی کم ہوگئی؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت 159 روپے سات پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کی کمی کے ساتھ 158 روپے 82 پیسے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یورو کی قیمت 56 پیسے کی کمی سے 192 روپے 26 پیسے ، برطانوی پاؤنڈ ایک روپیہ سستا ہو کر 218 روپے 91 پیسے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان میں سعودی ریال چھ  پیسے سستا ہو کر 42 روپے 34 پیسے کا ہوگیا ہے۔

مزید :

بزنس -