پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرین سیمی کب پاکستان پہنچیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرین سیمی کب پاکستان پہنچیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرین سیمی کب پاکستان پہنچیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن چھ میں شرکت کیلئے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی آج رات کراچی پہنچیں گے جبکہ کپتان وہاب ریاض نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2021ءکیلئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق اور کامران اکمل نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں روی بوپارہ کل، جبکہ ردرفورڈ اور مجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپین ٹیم کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 20 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی اور یہ ٹورنامنٹ 22 مارچ تک جاری رہے گا۔ 

مزید :

کھیل -