آسٹریلین اوپن میں خاتون نے رافیل نڈال کوایسے اشارے کر دئیے کہ سٹیڈیم سے ہی نکال دیا گیا

آسٹریلین اوپن میں خاتون نے رافیل نڈال کوایسے اشارے کر دئیے کہ سٹیڈیم سے ہی ...
آسٹریلین اوپن میں خاتون نے رافیل نڈال کوایسے اشارے کر دئیے کہ سٹیڈیم سے ہی نکال دیا گیا
سورس: Twitter

  

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین اوپن میچ کے دوران سپینش پلیئر رافیل نڈال کو نازیبا اشارے کرنے والی خاتون تماشائی کو سٹینڈ سے باہر نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل مموہ کیخلاف میچ کے دوران ایک خاتون مسلسل نڈال پر آوازیں کسنے کے ساتھ نازیبا اشارے بھی کررہی تھیں جس پر سیکیورٹی اہلکار انہیں وہاں سے لے گئے۔ بعد ازاں جب نڈال سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس خاتون کو جانتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں انہیں جانتا ہوں نہ ہی جاننا چاہوں گا۔

واضح رہے کہ رواں سال کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میلبورن میں جاری ہے جس میں بھرپور مقابلے ہو رہے ہیں جبکہ کوویڈ 19 کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پانچ روز تک تماشائیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے البتہ ٹورنامنٹ کے میچز کوویڈ 19 کے سخت پروٹوکولز کے ساتھ جاری رہیں گے۔ 

مزید :

کھیل -