انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی نے  پاکستان کو دی جانے والی امداد پر تحقیقات کا آغاز کر دیا

انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی نے  پاکستان کو دی جانے والی امداد پر تحقیقات کا ...
 انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی نے  پاکستان کو دی جانے والی امداد پر تحقیقات کا آغاز کر دیا

  

لندن (مجتبی علی شاہ ) برطانوی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی نے  پاکستان کو دی جانے والی امداد پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، برطانیہ نے 2019 اور 2020 میں پاکستان کو 302 ملین پاؤنڈ امداد دی تھی ا ور پاکستان پانچ برس میں ڈیفڈ  سے امداد لینے والے ممالک میں سہر فہرست رہ چکا ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق کمیٹی تمام حقائق کا جائزہ لے گی اور یہ فیصلہ کرے گی کہ کیا پاکستان کو دی جانے والی امداد صحیح معنوں میں خرچ ہو رہی ہے یا اس امداد کو  کم کیا جائے یا بالکل ختم کردینا چاہیے ؟سیکیورٹی کے نام پر لی جانے والی رقم کدھر خرچ ھوئی ، یہ تمام امور زیر بحث ہونگے اور کمیٹی ان پر جامع تحقیقات کرے گی ۔

میل ان سنڈے  میں شائع ہونے والی شہباز شریف ڈیلی میل کی خبر کے بعد یہ ڈویلپمنٹ سامنے آئی ہے اور دونوں فریقین کا کیس  لندن ہائی کورٹ میں ابھی زیر بحث ہے ۔

مزید :

برطانیہ -