’یہ پیرا شوٹر، سینیٹ میں پیسےہی نہیں چلانے تو پھر اس کاروباری شخص کو ٹکٹ کیوں دیا؟‘ تحریک انصاف کے امیدوار کے نام پر شور مچ گیا

’یہ پیرا شوٹر، سینیٹ میں پیسےہی نہیں چلانے تو پھر اس کاروباری شخص کو ٹکٹ ...
’یہ پیرا شوٹر، سینیٹ میں پیسےہی نہیں چلانے تو پھر اس کاروباری شخص کو ٹکٹ کیوں دیا؟‘ تحریک انصاف کے امیدوار کے نام پر شور مچ گیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عبدالقادر نامی شخص کو بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی کے بلوچستان کے عہدیداروں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عبدالقادر نامی شخص کا نام پی ٹی آئی کوئٹہ ریجن کے عہدیداروں نے مسترد  کردیا۔ پی ٹی آئی شمال مشرقی ریجن نے فیصلے کے خلاف اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں متبادل امیدوار کے نام پر غور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پیرا شوٹر ہے جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق عبدالقادر اسلام آباد کی کاروباری شخصیت اور کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں، صوبے میں سنجیدہ اور سینئر لوگ موجود ہیں تو پھر ان کا نام صوبائی پارلیمانی لیڈر کی مشاورت کے بغیر کیسے فائنل کردیا گیا؟

پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم تو سینیٹ میں رقم استعمال کرنے کے خلاف ہیں تو پھر ایک پیرا شوٹر کو ٹکٹ کیوں دیا؟