پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے آفیسر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے آفیسر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے آفیسر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کےپولیس کمیونیکیشن آفیسر رانا وقا ر الحسن ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق پولیس کمیونیکیشن آفیسر رانا وقار الحسن کو شیخوپورہ کے قریب حادثہ پیش آیا،جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔مینجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی )راو سردار علی خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے رانا وقار الحسن کی وفات پر  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے انکے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کروائی انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کنٹریکٹ ملازمین رولز کے مطابق رانا وقار الحسن  کے خاندان کی مالی مدد کی جائیگی۔پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں رانا وقار الحسن کے لیے قرآن خوانی اور دعاکا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزید :

قومی -