یورپی یونین کاروسی صدر پر سفری پابندیاں لگانے کا عندیہ،روس نے بڑی دھمکی دے دی
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )یورپی یونین کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور دیگر رہنماؤں پر سفری پابندیاں لگانے کے بیان پر روس نے یورپی یونین سے تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اگر تکلیف دہ اقتصادی اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو جواب میں ہم بھی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ نے یہ بیان یورپی سفارتکاروں کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں یورپی یونین کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے اتحادیوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا جب کہ یہی عندیہ فرانس اور جرمنی بھی دے چکے ہیں۔