بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم،ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری

بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم،ویسٹ انڈیز کا ...
بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم،ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنالیے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 409 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔
بنگلہ دیش کو پہلی اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس کے دونوں اوپنرز جلد پویلین لوٹ ہوگئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔جب کھیل ختم ہوا تو  مشفیق الرحیم 27اور محمد مٹھن چھ رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گبرئیل نے دو جبکہ کورنیول اور جوزف  نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی سکور 409 رنز تک پہنچایا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جوشا ڈی سلوا 92،بونر 90اورالزاری جوزف 82 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے ابو جاوید اور تیج الاسلام نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید :

کھیل -