بھارت میں یکے بعد دیگرے دھماکے، 12 افراد ہلاک، 20 شدید زخمی، اموات میں اضافے کا خدشہ

بھارت میں یکے بعد دیگرے دھماکے، 12 افراد ہلاک، 20 شدید زخمی، اموات میں اضافے کا ...
بھارت میں یکے بعد دیگرے دھماکے، 12 افراد ہلاک، 20 شدید زخمی، اموات میں اضافے کا خدشہ
سورس: Twitter

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بھی اکثر کی حالت انتہائی نازک ہے اور ان کے بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ضلع ویرودھونا گر کے علاقے ستور میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہوا۔ ابتدائی طور پر ایک شیڈ میں موجود کیمیکل میں آگ لگی جس پر ورکرز نے قابو پانے کی کوشش کی لیکن یہ دوسرے شیڈز میں بھی پھیل گئی اور پھر یکے بعد دیگرے دھماکے ہونے لگے۔

حادثے میں فیکٹری کے 10 شیڈز مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ دیگر شیڈز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے میں جو افراد ہلاک ہوئے ہیں ان کے جسم بری طرح جلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت ممکن نہیں۔ جو افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں سے بھی اکثر کی حالت انتہائی نازک ہے کیونکہ ان میں سے اکثر کے جسم 100 فیصد جھلسے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -