راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو بزدل قرار دے دیا

راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو بزدل قرار دے دیا
راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو بزدل قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے سامنے کھڑے ہونے سےگھبراتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ  نریندر مودی میں ملک کی سرحدوں اور نظریات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت اور اہلیت موجود نہیں ہے۔ان میں  چین کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں، مودی کی بزدلی نے بھارتی فوجیوں کی قربانیاں ضائع  کردیں۔ جب سے مودی کی حکومت آئی ہے چین کی جانب سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا ہے اور اس حکومت میں بھارتی فوج کو جتنا نقصان پہنچا ہے اتنا تاریخ میں کبھی نہیں پہنچا۔