چھ سال تک ایک فارم پر غلام بنا کر قید کی گئی 44 سالہ ماں اور 21 سالہ بیٹی کو بازیاب کروا لیا گیا

چھ سال تک ایک فارم پر غلام بنا کر قید کی گئی 44 سالہ ماں اور 21 سالہ بیٹی کو ...
چھ سال تک ایک فارم پر غلام بنا کر قید کی گئی 44 سالہ ماں اور 21 سالہ بیٹی کو بازیاب کروا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی غلامی کا دور کب کا لد چکا مگر اب بھی گاہے لوگوں کو غلام بنا کر رکھنے کی ایسی خبریں آتی ہیں کہ جاہلیت کا وہ دور ذہن میں گھوم جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک خبر اب برازیل سے آ گئی ہے جہاں ایک ماں بیٹی کو 6سال تک فارم پر غلام بنا کر رکھا گیا اور ان سے جبری مشقت کروائی جاتی رہی۔ میل آن لائن کے مطابق برازیل کی شمال مشرقی ریاست پیاوئی میں اس 44سالہ ماں اور اس کی 21سالہ بیٹی کو فارم کے مالک نے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا۔ 
مالک نے انہیں کہا تھا کہ انہیں تنخواہ اور کھانا ملے گا لیکن جب وہ فارم پر پہنچیں تو اس نے انہیں غلام بنا لیا اور پھر کبھی فارم سے باہر نہیں نکلنے دیا۔گزشتہ دنوں 6سال کی غلامی کے بعد بالآخر ماں بیٹی کسی طرح فارم سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں اور ماں اپنی بیٹی کو لیے اپنے ایک دوست کے پاس پہنچ گئی۔ اس دوست نے پولیس کو کال کر دی۔ ماں نے پولیس کو بتایا کہ فارم کا مالک ان سے بغیر تنخواہ کام کرواتا رہا اور ان کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک کرتا رہا۔ حتیٰ کہ وہ انہیں نہانے بھی نہیں دیتا تھا۔ پولیس نے فارم کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -