31 سالہ لڑکی انٹرنیٹ پر پیار کی تلاش کرنے والوں کو ملوا ملوا کر ارب پتی بن گئی

31 سالہ لڑکی انٹرنیٹ پر پیار کی تلاش کرنے والوں کو ملوا ملوا کر ارب پتی بن گئی
31 سالہ لڑکی انٹرنیٹ پر پیار کی تلاش کرنے والوں کو ملوا ملوا کر ارب پتی بن گئی
سورس: Instagram/whitney

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’بمبل‘ (Bumble)کی بانی خاتون وائٹنی وولف ہرڈ31سال کی عمر میں ارب پتی بن گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق بمبل کے حصص پہلی بار فروخت کے لیے سٹاک مارکیٹ میں پیش کیے گئے اور سرمایہ کاروں کی طرف سے اسے ایسی پذیرائی بخشی گئی کہ وائٹنی کی دولت ایک ہی دن میں 36کروڑ 20لاکھ ڈالر (تقریبا ً57ارب 59کروڑ روپے) سے بڑھ کر 1ارب 10کروڑ ڈالر (تقریباً 1کھرب 75ارب روپے) ہو گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق جب بمبل کے حصص سٹاک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تو ان کی فی حصص قیمت 43ڈالر تھی ، جو اگلے روز 80فیصد اضافے سے 76ڈالر فی حصص تک پہنچ گئی۔ حصص کی قیمت میں اس اضافے سے کمپنی کی مجموعی ویلیو 10ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ وائٹنی معروف ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ کی ایگزیکٹو بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے 2014ءمیں بمبل کی بنیاد رکھی تھی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -