مرد و خواتین کو اپنے محبوب کی کونسی چیز سب سے بری لگتی ہے؟ تازہ تحقیق میں انتہائی دلچسپ انکشاف سامنے آگیا

مرد و خواتین کو اپنے محبوب کی کونسی چیز سب سے بری لگتی ہے؟ تازہ تحقیق میں ...
مرد و خواتین کو اپنے محبوب کی کونسی چیز سب سے بری لگتی ہے؟ تازہ تحقیق میں انتہائی دلچسپ انکشاف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوخواتین کو اپنے محبوب کی کون سی چیز سب سے زیادہ بری لگتی ہے اور اس کی وجہ سے وہ بددل ہو کر رشتہ ختم کرنے کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں؟ نئے تحقیقاتی سروے میں ماہرین نے اس سوال کا دلچسپ جواب دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین نے 2ہزار لوگوں پر مشتمل اس تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ ’زیرجامے‘ وہ چیز ہیں جن کے متعلق برا انتخاب یا ان کی خراب حالت پارٹنرز کو سب سے زیادہ بری لگتی ہے۔ 
اس سروے میں سب سے زیادہ لوگوں نے کہا کہ ان کے پارٹنر کے میلے کچیلے اور بدبودار زیرجامے انہیں سب سے زیادہ برے لگتے ہیں اور ان کی وجہ سے ان کا اپنے پارٹنر سے دل اچاٹ ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد مردوخواتین نے سائز سے بڑی پینٹ اور خراب حال جوتوں کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیز قرار دیا جو انہیں اپنے پارٹنرز میں بری لگتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ورجینی موئیل کا کہنا تھا کہ ”لوگ اپنے زیرجاموں کے انتخاب پر ہی سب سے کم توجہ دیتے ہیں حالانکہ ہماری تحقیق میں یہی آپ کے شریک حیات کے دل میں اپنی  محبت پر سب سے زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -