نسوانی حسن میں اضافے کے لیے خاتون کی پلاسٹک سرجری، لیکن آپریشن کے بعد ہوش میں آئی تو ڈاکٹر نے کیا کردیا تھا؟ دیکھ کر ہوش اُڑگئے
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹرز بھی بسااوقات غلطی کر جاتے ہیں کہ کرنا کچھ ہوتا ہے اور کر کچھ اور جاتے ہیں۔ ڈاکٹر کی ایسی ہی ایک غلطی کا شکار یہ روسی خاتون بھی ہو گئی ہے جو اپنی چھاتی کی پلاسٹک سرجری کرانے گئی تھی لیکن پلاسٹک سرجن نے اس کے کولہوں (Bum)کی سرجری کرڈالی۔ اس 45سالہ خاتون کا نام لیوبوف لاﺅفر بتایا گیا ہے جو روسی شہر نووسیبرسک کی رہائشی ہے۔
اس کو ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ وہ اپنے ہی جسم کی چربی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی چھاتیوں کو خوبصورت بنوا سکتی ہے۔ لیوبوف ڈاکٹر کے اس مشورے پر متفق ہو گئی اور اپنی چھاتیوں کی پلاسٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کر لیا لیکن جب وہ سرجری کروانے گئی تو ڈاکٹر نے چھاتیوں کی بجائے اس کے کولہوں کو فربہ کر ڈالا۔ ڈاکٹر نے اس کے جسم سے 2کلوگرام چربی حاصل کی اور اس میں سے زیادہ تر اس کے کولہوں میں ڈال دی۔ لیوف کا کہنا ہے کہ ”ڈاکٹر کی اس غلطی پر میں ذہنی دباﺅ کا شکار ہو کر رہ گئی ہوں اور مجھے نیند ہی نہیں آتی۔میں کبھی نہیں چاہتی تھی کہ میرے کولہے اتنے بڑے ہوں۔ “