پی ایس ایل ترانہ پسند نہ آنے پر بھولا ریکارڈ کا ’چل جوانا‘ لانے کا اعلان، ٹیزر جاری کردیا

پی ایس ایل ترانہ پسند نہ آنے پر بھولا ریکارڈ کا ’چل جوانا‘ لانے کا اعلان، ...
پی ایس ایل ترانہ پسند نہ آنے پر بھولا ریکارڈ کا ’چل جوانا‘ لانے کا اعلان، ٹیزر جاری کردیا
سورس: Youtube

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ترانے کو مسلسل تیسرے سال سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے باعث سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے اپنا ترانہ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

بھولا ریکارڈ نے ’پُٹھی ٹوپی گینگ‘ کے ساتھ مل کر پی ایس ایل کا اینتھم ’چل جوانا‘ تیار کرلیا ہے جس کا ٹیزر یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ہے۔ بھولا ریکارڈ نے اپنے پیغام میں پی ایس ایل 6 کے ترانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی کوئی اینتھم ہے، اسی لیے وہ اپنا اینتھم لے کر آئے ہیں جو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کے اینتھم ’تیار ہیں‘ کو بھی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد گلوکار علی ظفر نے اپنا ترانہ’میلہ لوٹ لیا‘ کے نام سے ریلیز کیا تھا جو آفیشل ترانے سے زیادہ پسند کیا گیا تھا۔