ن لیگ کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر میں مرکزی نائب صدر سردار سکندر حیات نے پارٹی چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی۔
سردار سکندر حیات نے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کے بعد مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں مسلم کانفرنس کا سپریم ہیڈ بنادیا گیا ہے۔ دوسری جانب سردار سکندر حیات کے صاحبزادے سردار فاروق سکندر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔
دونوں سابق وزرائے اعظم نے ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کو دوبارہ بحال کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ سردارعتیق نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اس اتحاد کی اشد ضرورت تھی۔سردار سکندر حیات نے کہا کہ سردارعتیق احمد میرا عزیز ہے، غلطیاں دونوں طرف سے ہوئیں۔ سردار عتیق احمد خان کے والد نے مجھے سیاست سکھائی۔