'حکومت کے سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں' فواد چوہدری کا دعوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد حکومت کے سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا ہے۔
فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈھائی سال کے دوران کابینہ کے ایک بھی رکن کا کوئی گھوٹالہ نہیں ہواہے ،نہ کوئی ابھی تک کرپشن کا کوئی الزام لگا ہے
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیابی ہے اور عمران خان کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے، انتظامی اور عدالتی اداروں کو کابینہ کی تقلید کرنی چاہئے۔
ایک طویل عرصے کے بعد حکومت کے سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئ الزام نہیں، ڈھائ سال کے بعد بھی اس کابینہ کے ایک بھی رکن کا کوئ گھوٹالہ نہیں، یہ ہاکستان کی کامیابی ہے اور عمران خان کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے، انتظامی اور عدالتی اداروں کو کابینہ کی تقلید کرنی چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 29, 2021