پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ایجاد لیبز کے درمیان معاہدہ ، 15شہروں میں ایونٹس اورسیمینارز منعقد ہونگے

پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ایجاد لیبز کے درمیان معاہدہ ، 15شہروں میں ایونٹس ...
پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ایجاد لیبز کے درمیان معاہدہ ، 15شہروں میں ایونٹس اورسیمینارز منعقد ہونگے

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی)  اگلے ماہ ایجاد لیبز کے زیراہتمام ملک کے 15شہروں کیلئے شروع ہونیوالے پاکستان انوویشن روڈ شو میں پارٹنر کے طور پر شریک ہو گا۔

اس حوالے سےارفع کریم ٹاور میں منعقدہ تقریب میں ایم او یو طے پایا جس پر ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف اور سی ای او ایجاد لیبز ارزش اعظم نے دستخط کئے۔ ایم او یو کےتحت پی آئی ٹی بی کےفری لانسنگ منصوبےنیشنل فری لانسنگ پروگرام، ای روزگار اور ای اَرن، ایونٹ کو ایجاد لیبز کے ساتھ مل کر ملک گیر سطح پر کامیاب کروانے کیلئے کام کریں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف نے کہا کہ ایونٹ سے مختلف شہروں میں طلبا اور فری لانسرز کو تجربہ کار ٹیکنالوجی ماہرین سے استفادہ اور ترقی کے مواقع ملیں گے۔سی ای او ایجاد لیبز ارزش اعظم کا کہنا تھا کہ روڈ شو سے ملک کا ٹیک ایکوسسٹم اور نیا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے آئے گا۔ روڈ شو کے تحت15شہروں میں ٹیک ایکوسسٹم کووسعت دینےکیلئےایونٹس اورسیمینارز منعقد ہونگے جن سے مقامی فری لانسر کمیونٹی کو ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے اور پاکستان کا جدید چہرہ دنیا کے سامنے آئیگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -