لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے جج  کو فوری طور پر کام سے روک دیا گیا

لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے جج  کو فوری طور پر کام سے روک دیا گیا
لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے جج  کو فوری طور پر کام سے روک دیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے جج امتیاز بھٹو کو فوری طور پر کام سے روک دیا۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ  کے مطابق سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کو عوامی مفاد میں فوری طور پر کام سے روک دیا گیا ہے اور انہیں سندھ ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امتیاز بھٹو پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے اس کے خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اپنے چیمبر میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -