اگر باہر سے پیسے دے کر سینیٹر بنیں گے تو پھر ہمارا اللہ حافظ ہے: ڈاکٹر منیر بلوچ

اگر باہر سے پیسے دے کر سینیٹر بنیں گے تو پھر ہمارا اللہ حافظ ہے: ڈاکٹر منیر ...
اگر باہر سے پیسے دے کر سینیٹر بنیں گے تو پھر ہمارا اللہ حافظ ہے: ڈاکٹر منیر بلوچ
سورس: ٖFacebook@PTIBaluchistanOfficial

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر سنٹرل ریجن بلوچستان پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر منیر بلوچ نے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عبدالقادر کے نام پر نظر ثانی کرنی چاہیے، اگر لوگ باہر سے پیسے دے کر سینیٹر بنیں گے تو پھر ہمارا اللہ ہی حافظ ہے۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوزکےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر منیر بلوچ کا کہنا تھا کہ میری عامر کیانی کے ساتھ ملاقات ہوئی جس پر انہوں نے ہمیں کہا تھا کہ باہر سے کوئی بندہ نہیں آئے گا پارٹی کے کارکنوں کو ٹکٹ دیا جائے گا لیکن اب اچانک عبدالقادر کا نام سامنے آگیا ہے  جبکہ ماضی میں عبدالقادر  شہبازشریف کے ساتھ تھے ۔ 

ڈاکٹر منیر بلوچ کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ عبدالقادر کی پارٹی کے لیے کیا خدمات ہیں؟ وزیراعظم عبدالقادر کے نام پر نظر ثانی کریں ۔ 

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -