'انتخابات اوپن سے ہوں یا سیکرٹ بیلٹ سے ، پی ٹی آئی اپنی نشستیں جیتے گی' پرویز خٹک کا دعوی

'انتخابات اوپن سے ہوں یا سیکرٹ بیلٹ سے ، پی ٹی آئی اپنی نشستیں جیتے گی' پرویز ...
'انتخابات اوپن سے ہوں یا سیکرٹ بیلٹ سے ، پی ٹی آئی اپنی نشستیں جیتے گی' پرویز خٹک کا دعوی
سورس: ٖFile

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ انتخابات اوپن ہوں یا سیکرٹ بیلٹ سے ، پاکستان تحریک انصاف اپنے حصے کی تمام نشستیں جیتے گی۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  پرویز خٹک نے  ہارس ٹریڈنگ میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ  کوئی بھی ثابت کرکےدکھائےکسی کو ووٹ کا لالچ یاپیسےدیےہوں، جن کےخلاف تحریک چلائی تھی ان کو مذاکرات کی دعوت دی نہ دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہے کہ ہارس ٹریڈنگ اوروڈیولیک کےمعاملےسےاپوزیشن اورمیڈیاباخبرہے۔سب کوپتاہےکس گھرمیں پیسےتقسیم ہوئےاور کس نےتقسیم کیے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات اوپن ہوں یاسیکرٹ بیلٹ سے،تحریک انصاف اپنے حصے کی تمام سیٹیں جیتےگی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -