پاکستان میں کورونا کی ایک اور ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئی

پاکستان میں کورونا کی ایک اور ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئی
پاکستان میں کورونا کی ایک اور ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئی
سورس: jacobinmag

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کورونا کی ایک اور ویکسین کے ملک میں ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

ڈریپ کی جانب سے چین کی ویکسین ’کین سائنو‘ کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ وہ ویکسین ہے جس کے فیز تھری کے کلینیکل ٹرائلز پاکستان میں بھی ہوئے تھے۔ سربراہ اوجھا کووڈ لیبارٹری پروفیسرسعید خان کے مطابق یہ ویکسین 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی لگائی جاسکے گی۔

خیال رہے کہ  ’کین سائنو‘ پاکستان میں منظوری پانے والی تیسری کورونا ویکسین ہے، اس سے قبل  آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کی تیار کردہ آسٹرا زینیکا اور چین کی سرکاری طور پر تیار شدہ سائنو فام ویکسین کے پاکستان میں ہنگامی  استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -