2019 سے گرفتار خورشید شاہ کے کیس میں اہم پیشرفت

2019 سے گرفتار خورشید شاہ کے کیس میں اہم پیشرفت
2019 سے گرفتار خورشید شاہ کے کیس میں اہم پیشرفت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 17 فروری کو کرے گا۔ خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانتوں کی منسوخی کے خلاف نیب  اپیلوں کی سماعت بھی ساتھ ہی کی جائے گی۔خیال رہے کہ خورشید شاہ کو 18 ستمبر 2019 کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں  بھارت کی جانب سے دریائے ستلج کا پانی روکنے کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چار رکنی بینچ 16 فروری کو ستلج ریور فورم کی درخواست کی سماعت کرے گا، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -