پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں 6.4 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کا خدشہ

پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ...
پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں 6.4 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کا خدشہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جو کافی دیر تک جاری رہے۔زلزلے کے جھٹکےگلگت بلتسان،آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور اس کی گہرائی 80 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ رات کو 10 بج کر 2 منٹ پر آنے والے شدید زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 

زلزلہ پیما مرکز نے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ رات کو اس زلزلے کے آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں جن کی شدت ابتدائی زلزلے سے کم ہوگی تاہم شہریوں کو احتیاط کرنا ہوگی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، سوات، گلگت بلتسان، سکردو، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، صوابی، شیخوپورہ  اور سرگودھا  میں زلزلہ محسوس ہوا۔ اس کے علاوہ ملتان، چترال، شانگلہ، دیر، مردان، خانیوال، وہاڑی، شکرگڑھ، آزاد کشمیر، لوئر دیر، ڈسکہ، پیرمحل، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں ، چکوال سمیت دیگر شہروں میں بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ملک بھر کو لرزا دینے والے زلزلے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -ماحولیات -