الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی سے معذرت کر لی

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی سے معذرت کر لی
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی سے معذرت کر لی
سورس: ٖFile

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی ہے۔  الیکشن کمیشن حکام نے نیئر بخاری سے رابطہ کر کے انہیں اپنے موقف سے بھی آگاہ کر دیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کے حکام نےپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری سے رابطہ کیا اور ان کو بتایا کہ سینیٹ انتخابات میں وقت بڑھانے سےمتعلق آپ کا خط موصول ہوا ہے تاہم اب سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کرچکے ہیں اس لیے  تبدیلی مشکل ہوگی۔الیکشن کمیشن ممکنہ مشکلات کی صورت میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرے گا ۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری نے الیکشن کمیشن حکام سے کہا کہ زبانی جواب کے بجائے تحریری طور پر جواب دیا جائے۔ انہوں نے موجودہ شیڈولز پر تحفظات کا اظہار کیا۔ 

مزید :

قومی -