زلزلے کے جھٹکے، وزیراعلیٰ پنجاب میدان میں آگئے، بڑا حکم جاری کر دیا 

زلزلے کے جھٹکے، وزیراعلیٰ پنجاب میدان میں آگئے، بڑا حکم جاری کر دیا 
زلزلے کے جھٹکے، وزیراعلیٰ پنجاب میدان میں آگئے، بڑا حکم جاری کر دیا 
سورس: ٖFile

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔  وزیراعلیٰ نے ہدایت کرتے ہوئے ریسکیو ، انتظامیہ اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) صورتحال پر نظر رکھیں  اور زلزلہ متاثرہ علاقوں کی رپورٹ بجھوائی جائیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات کو 10 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جو کافی دیر تک جاری رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور اس کی گہرائی 80 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ شدید زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔  زلزلہ پیما مرکز نے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ رات کو اس زلزلے کے آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں جن کی شدت ابتدائی زلزلے سے کم ہوگی تاہم شہریوں کو احتیاط کرنا ہوگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -