بیشتر شہروں میں زلزلہ، سوشل میڈیا پر لوگ کیا کر رہے ہیں؟

بیشتر شہروں میں زلزلہ، سوشل میڈیا پر لوگ کیا کر رہے ہیں؟
بیشتر شہروں میں زلزلہ، سوشل میڈیا پر لوگ کیا کر رہے ہیں؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے بیشتر شہروں میں 6.4 شدت کے زلزلے نے لوگوں کو لرزا کر رکھ دیا، سوشل میڈیا پر شہری صرف اور صرف زلزلے کے بارے میں ہی بات کر رہے ہیں۔

پاکستان میں زلزلہ تھما تو پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اپنے علاقوں کی صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنا شروع کردیا۔ لوگ اپنے پیاروں سے بھی زلزلے کے بعد خیریت دریافت کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس وقت پاکستان میں لوگ صرف اس شدید زلزلے کے بارے میں ہی بات کر رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 20 ایسے ہیش ٹیگز ظاہر کیے جاتے ہیں جن کے بارے میں سب سے زیادہ بات کی جا رہی ہوتی ہے اور وہ ٹاپ ٹرینڈ قرار پاتے ہیں۔  جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی  شب آنے والا زلزلہ اس وقت ٹاک آف دی ٹاؤن بنا ہوا ہے اور ٹوئٹر پر 20 میں سے 18 ہیش ٹیگز اسی کے بارے میں ٹرینڈ ہو رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں اسی زلزلے کے بارے میں ہی ہر کوئی بات کر رہا ہے۔

مزید :

ماحولیات -