زلزلے کے خوف سے کتنے افراد بیہوش ؟ چھت سے چھلانگیں مار کر کتنے زخمی ہوئے؟

زلزلے کے خوف سے کتنے افراد بیہوش ؟ چھت سے چھلانگیں مار کر کتنے زخمی ہوئے؟
زلزلے کے خوف سے کتنے افراد بیہوش ؟ چھت سے چھلانگیں مار کر کتنے زخمی ہوئے؟
سورس: File

  

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر شہروں میں آنے والے شدید زلزلے  کے خوف کے باعث بعض لوگ بیہوش بھی ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں 6.4 شدت کے زلزلے کے خوف سے خاتون سمیت دو افراد بیہوش ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے ضلع باغ  میں زلزلے کے باعث بعض مکانوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں، یہاں زلزلے کے خوف سے چھت پر موجود دو افراد نے نیچے چھلانگ لگادی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔

 زلزلے کے باعث ملک کےکسی اور علاقے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، بالخصوص پہاڑی علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں کے گشت جاری ہیں۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -خیبرپختون خواہ -مردان -