خواب میں زلزلہ دیکھنا کیسا ہے اور جس کو یہ خواب آئے اسے کیا کرنا چاہیے؟

خواب میں زلزلہ دیکھنا کیسا ہے اور جس کو یہ خواب آئے اسے کیا کرنا چاہیے؟
خواب میں زلزلہ دیکھنا کیسا ہے اور جس کو یہ خواب آئے اسے کیا کرنا چاہیے؟

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بہت سے لوگ خواب میں بھی زلزلہ دیکھتے ہیں۔اگر کسی کو خواب میں ایسی کیفیت کا سامنا کرنا پڑے تو اسے علم ہونا چاہیے کہ جب خواب میں زلزلہ کو اس حالت اور شدت کے ساتھ دیکھے کہ زمین بھی ہل رہی ہے تو ملک میں کسی آفت یا مصیبت کی نشانی ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں 6.4 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کا خدشہ

خواب میں زلزلہ سے زمین کو غرق ہوتے دیکھنا اس بات کی دلیل بیان کی جاتی ہے کہ ملک کا حکمران یا گھر کا سربراہ کسی مصیبت میں مبتلا ہوگا۔اگر محض زلزلہ دیکھا ہے تو یہ اس انسان کے اپنے حالات میں مصیبت در آنے کی بھی نشانی ہوتی ہے۔زلزلہ دیکھتے ہی حفاظت سے نکل بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ہے تو مصیبت میں محفوظ رہنے کی علامت ہے۔صالحین کا کہنا ہے کہ برا خواب دیکھنے والوں کو فوراً صدقہ کرنا چاہئے کیونکہ صدقہ بلاؤں کو ٹال دیتا ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -