زلزلے کی صورت میں خود کو بچانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟حفاظتی اقدامات بارے آپ بھی جانیں

زلزلے کی صورت میں خود کو بچانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟حفاظتی اقدامات بارے آپ ...
زلزلے کی صورت میں خود کو بچانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟حفاظتی اقدامات بارے آپ بھی جانیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی صورت میں خود کو محفوظ رکھنے کے لئے فوری طور پر کھلے میدانوں کا رخ کرنا چاہیے۔

زلزلے کی صورت میں چھت کے نیچے اور دیواروں کے ساتھ کھڑے  ہونے سے باز رہنا چاہیے،اگر فوری طور پر کھلے میدان کی سہولت نہ ہوتو خود کو کسی میز،بیڈ یا چارپائی کے نیچے چھپانے کی کوشش کرنی چاہیے،کھلے میدان میں خود کو بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رکھنا چاہیے۔زلزلے کے دوران اگر عمارت کا ملبہ گرنا شروع ہوجائے تو ہنگامی طور پر گردن اور سر کو بازوں میں چھپا لینا چاہیے۔ اگر آپ سفر کررہے ہیں تو گاڑی فوری بند کردیں اور گاڑی کے اندر ہی بیٹھ جائیں۔

مزید :

قومی -