موٹروے پر دھند کے ڈیرے،موٹروے پولیس نے تفصیلات جاری کردیں

موٹروے پر دھند کے ڈیرے،موٹروے پولیس نے تفصیلات جاری کردیں
موٹروے پر دھند کے ڈیرے،موٹروے پولیس نے تفصیلات جاری کردیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری، ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک  دھند کی وجہ سے بندکر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق  موٹروے شہریوں کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے۔  قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 30میٹر ہے۔شہری گاڑیوں کے  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر یں۔موٹروے پولیس  ہمسفر ایپ  سے معلومات لے سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -