آم پیدا کرنیوالے ممالک میں پاکستان کا چھٹا نمبر

آم پیدا کرنیوالے ممالک میں پاکستان کا چھٹا نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد  (اے پی پی):آم دنیا کے 90 ممالک میں پیدا ہوتا ہے جن میں سے 72 ممالک کی پیداوار صرف 13 فیصداور باقی 18 ممالک دنیا کی کل پیداوار کا 87 فیصد آم پیدا کرتے ہیں جبکہ دنیا کے آم پیدا کرنے والے 90 ممالک میں پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔
 جہاں 173ہزار ہیکٹر رقبے پرآم کاشت کیا جاتا ہے اوراس سے سالانہ 1844 ہزار ٹن پھل پیدا ہوتا ہے نیزہماری آم کی اوسط پیداوار 10.09 ٹن فی ہیکٹر ہے۔ پنجاب میں آم کا زیر کاشت رقبہ 112297ہیکٹرز، پیداوار 1455754 ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں آم کی زیادہ تر کاشت فیصل آباد، رحیم یارخان، خانیوال، وہاڑی، مظفر گڑھ، ملتان، بہاولپور،سرگودھا، ڈی جی خان،لاہور ڈویژنز میں کی جاتی ہے۔
 انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب ملکی پیداوار کا کل 79فیصد حصہ پیدا کررہاہے۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت مجموعی طور پر ملک میں 836000 ہیکٹرز رقبہ پر پھلوں کے باغات موجود ہیں جہاں سے سالانہ 6926700 ٹن پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس میں سے 390000 ہیکٹرز رقبہ پنجاب پر مشتمل ہے جہاں سے 4374600 ٹن پھل حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پھلوں کی پیداوار کے لحاظ سے پنجاب پہلے نمبرپر ہے۔ ا

مزید :

کامرس -