عوام کو ریلیف دینے کیلئے انصاف فراہمی ضروری، آر پی او

عوام کو ریلیف دینے کیلئے انصاف فراہمی ضروری، آر پی او

  

خانیوال(نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق محکمہ پولیس سے متعلق عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا سکے یہ بات انہوں نے ڈی پی او آفس خانیوال میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈی پی او خانیوال سید ندیم عباس اور دیگر پولیس افسران بھی اس دوران موجود تھے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام قانونی تقاضے  پورے کئے جا رہے ہیں پولیس افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور عوامی شکایات کے ازالہ اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے کوشاں رہیں انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائل کی بات توجہ سے سنیں اور حل طلب معاملات کو نمٹانے میں ہرگز تاخیر نہ کریں دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کریں بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے  ڈی پی او آفس میں ضلع خانیوال میں امن و امان کی صورتحال بارے جائزہ اجلاس کیااجلاس میں ڈی پی او خانیوال سید ندیم عباس اور تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز شریک تھے ریجنل پولیس آفیسر نے تمام تھانوں کی انفرادی  کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسے بہتر کرنے کی ہدایت انہوں نے کہا کہ زیرتفتیش مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کریں اور چالان بروقت عدالت بھجوائیں اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفرورون کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور جلد گرفتاری اہداف حاصل کریں منشیات فروشی سمیت دیگر آرگنائزڈ کرائم  کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ڈی پی او سید ندیم عباس نے جرائم کی نوعیت اور ان پر قابو پانے کے اقدامات سے آگاہ کیا ریجنل پولیس آفیسر نے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے ڈی پی او آفس میں معززین ضلع خانیوال سے بھی ملاقات کی اس ملاقات میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، تاجر راہنماؤں، صحافیوں سمیت  دیگر معززین نے شرکت کی ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی بہتری کیلئے سول سوسائٹی بھی اپنا کردار ادا کرے سماجی برائیوں اور جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے دست و بازو بنیں انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ سے جرائم میں واضح کمی کی جا سکتی ہے۔

آر پی او

مزید :

ملتان صفحہ آخر -