بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس، وزراء کی کارکردگی سامنے لائی جائے، پیپلز پارٹی 

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس، وزراء کی کارکردگی سامنے لائی جائے، ...

  

ملتان (نیٹ نیوز) پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔ سلیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 کہا کہ حکومت نے اضافہ کیا تو عوام پر 292 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، عوام پہلے ہی غربت سے تنگ ہے مزید بوجھ برداشت نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وفاقی وزرا کی کارکردگی کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ تعریفی سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب وزیراعظم کی الوداعی تقریب ہے، وفاقی وزرا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے سے پیپلزپارٹی کے تمام خدشات درست ثابت ہوئے ہیں، سرٹیفکٹ تقسیم کرنے کے عمل سے سلیکٹڈ کپتان کے کھلاڑی بھی سلیکٹڈ اور نااہل نکلے۔ اپنے بیان میں کہا کہ نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت نے خارجہ، دفاع، معاشی، قانون سازی سے متعلق پالیسیاں ناکام ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ 

پیپلزپارٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -