وفاقی وزات قومی غذائی تحفظ وتحقیق کا”بہتر کارکردگی“ پر ٹاپ ٹین میں شامل ہونا خوش آئند،سیاسی وسماجی شخصیات کا ردعمل

 وفاقی وزات قومی غذائی تحفظ وتحقیق کا”بہتر کارکردگی“ پر ٹاپ ٹین میں شامل ...

  

 کبیروالا(تحصیل رپورٹر)  وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام کو بہترکارکردگی کی بنیاد پر ”ٹاپ ٹین وفاقی وزراء“میں شامل ہونے اور سرٹیفکیٹ ملنے پر سید گروپ کے رہنما ؤں سید خاور عباس گردیزی،مخدوم سید محمد باقر سلطان گردیزی،سید (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

فرخ رضا،ملک الطاف حسین،راؤ عمران مانی،سید ذوالقرنین حیدر بخاری،سید عمران حیدر گردیزی،ناصر محمود گکھڑ،چوہدری شبیر احمد ارائیں،شاہد رفیق خان پنیاں،رانا ماجد مصطفےٰ،رانا فاروق انجم کرنالی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزات قومی غذائی تحفظ وتحقیق کا”بہتر کارکردگی“ پر ٹاپ ٹین میں شامل ہونا خوش آئندہے،وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام اور ان کی وزارت کو”بہترین کارکردگی“ پر سرٹیفکیٹ ملنے سے تحصیل کبیروالا کے عوام کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔انہوں نے سید گروپ کی منتخب قیادت سید فخرامام،سید حسین جہانیاں گردیزی،ڈاکٹر سید خاور علی شاہ اور مرکزی رہنماؤں سید عابدامام،سید محمد علی دوست گردیزی کو مذکورہ اعزاز ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخرامام نے ”غذائی تحفظ“ کو یقینی بنانے کیلئے خلوص نیت کے ساتھ اپنے منصب کے فرائض اور ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھایا ہے،جس پر ان کے حلقہ انتخاب کے عوام کوان پر فخروناز ہے۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -