ملتان، 24لاکھ سے زائد شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل، مہم مزید تیز 

ملتان، 24لاکھ سے زائد شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل، مہم مزید تیز 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر،خصو صی  رپورٹر  )ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گھر گھر کورونا ویکسین مہم کا تیسرا مرحلہ مکمل کامیابی سے جاری ہے محکمہ صحت کی تمام ٹیموں کو ہر گھر تک پہنچ کر ویکسین لگانے کا ہدف دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ صحت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کورونا ویکسین مہم کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر عامر (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کریم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر اولیاء کے 24 لاکھ سے زائد افراد کی مکمل ویکسینیشن کردی گئی ہے جبکہ 29 لاکھ سے زائد شہریوں کو پہلی ڈوز لگادی گئی۔عامر کریم خاں نے بتایا کہ یکم فروری سے شروع ریڈ تھری مہم میں ڈیڑھ لاکھ سے پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ذومی کرون کی نئی لہر سے بچنے کیلئے سو فی صد ٹارگٹ پورا کرینگے تاہم شہری بھی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کورونا ویکسینیشن لگوائیں۔ بعد ازاں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی پر بریفننگ بھی دی۔ملتان میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کورونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 افراد میں کورونا کی تصدیق ضلع میں کورونا ہوم آئی سو لیشن اختیار کئے ہوئے کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 1 ہزار 204 ہو گئی ہے پازیٹیویٹی کی شرح 1.5 فیصد  ہو گئی تفصیل کے مطابق سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی مہدی کی سربراہی میں ضلع ملتان میں کورونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے بتایا کہ ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 8 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے 30 افراد  میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ،یوں ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیویٹی کی شرح 1.5 فیصد رہی ہے، جبکہ اس وقت ضلع ملتان میں 1 ہزار 204 کورونا متاثرہ افراد گھروں پر آئی سو لیٹ ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر افراد کی ہوم آئی سو لیشن تقریبا مکمل ہونے کے قریب ہے  نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، یوں نشتر ہسپتال میں اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی  تعداد 933  ہے، زیر علاج کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 02 ہو گئی، شبہ میں 15 مریض زیر علاج،تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، یوں یکم اپریل 2020  سے 11 فروری  2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 933  ہے،جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں  زیر علاج کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 02 ہو گئی ہے  جبکہ کورونا کے شبہ میں 15 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر  نشتر ہسپتال  میں اب تک کورونا کے شبہ میں 9 ہزار 181 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 957 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے  مختص  32 وینٹی لیٹرز میں سے 30 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 84 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  52 خالی ہیں،جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا کے شبہ میں داخل 22 مریضوں  نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -