ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری کا ڈیرہ غازیخان کا دورہ تقریبات میں شرکت، ملاقاتیں 

ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری کا ڈیرہ غازیخان کا دورہ تقریبات ...

  

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری کے اعزاز میں وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ کلب ڈیرہ غازی خان کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں محفل موسیقی اور دیگر پروگرام شامل تھے.۔ کامران لاشاری کی زیر نگرانی(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 ادارہ پنجاب کے متعددشہروں میں بہت ساری تاریخی عمارات کی بحالی اور حفاظت کا کام انجام دے رہا ہے ڈائریکٹر کنزرویشن والڈ سٹی نجم ثاقب، ہمایوں اوردیگر کا پروفیسر شعیب رضا، عمر خان لغاری، قاضی شاہد، عمران بھٹی  اور ملک شعیب و دیگرنے استقبال کیا حافظ منیر، شبلی خان، احمد لودھی، اور تونسہ سے سینیئر ٹورسٹ و انٹر نیشنل بائیکر ڈی ایم جمیل بھی موجود تھے،کامران لاشاری نے ڈیرہ غازی خان کے نوجوان احمد لودھی کی حوصلہ افزائی بھی کی جنہوں نے ڈیرہ غازی خان تا کشمیر پیدل سفر بیس دن میں مکمل کیااور یوم کشمیر کے موقع پر کشمیر پہنچ کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاشب موسیقی میں ایوارڈ یافتہ فنکار استاد فرید خان کنیرہ نے روایتی ساز الغوزہ پر اپنے فن کا مظاہرہ کیااس سے قبل وہ ملکی سطح پر اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ بعدا زاں پروفیسر شعیب رضا نے علاقائی روایت کے مطابق کامران لاشاری کو بلوچی پگڑی بھی پہنائی۔ 

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -