ایمپلائز ویلفیئر یونین کاضلعی انتظامیہ  کارپوریشن افسروں کیخلاف مظاہرہ

ایمپلائز ویلفیئر یونین کاضلعی انتظامیہ  کارپوریشن افسروں کیخلاف مظاہرہ

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر) میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین (سی بی اے) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر ملک منظور حسین،جنرل سیکریٹری سمیع اللہ خان بلوچ،ملک(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 رمضان،اصف بھٹہ،عثمان خان،چوہدری جواد ودیگر نے کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک منظور حسین،جنرل سیکریٹری سمیع اللہ خان بلوچ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ہمارے ورکرز کے حق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں گورنمنٹ پنجاب کے آڈر کے باوجود 250 ورکرز کو مستقل نہیں کر رہے گورنمنٹ پنجاب کے رولز کے مطابق ہر 8 سال بعد ٹائم سکیل پرموشن ہونا ہے وہ بھی نہیں کر رہے ڈرائیور اور سپرواہزر کو سکیل اپ نہیں کر رہے ہر کام کے پیسے مانگے جاتے ہیں غریب ورکرز اتنی مہنگائی میں پیسے کہاں سے دیں اگر میونسپل کارپوریشن نے ہمارے ورکرز کے کام 28 فروری تک مکمل نہ کیے تو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کام چھوڑ ہڑتال کریں گے اور میونسپل کارپوریشن آفس ممتاز آباد کے باہر دھرنا دینگے اسی لئے اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب،کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنرفی الفور نوٹس لیں بصورت دیگر بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -