چولستان جیپ ریلی،نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ،جوش وخروش

چولستان جیپ ریلی،نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ،جوش وخروش

  

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل چیمہ نے17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلے میں دلوش اسٹیڈیم چولستان کے مقام پر پری پیئرڈکیٹگری گاڑیوں کی ریس کا افتتاح کیا۔ (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

اس موقع پر جنرل منیجر ٹی ڈی سی پی توقیر عباس کا ظمی، صاحبزادہ فیض الرشید عباسی اور شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل چیمہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹورازم کے فروغ کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی سے علاقے کی تاریخ اور ثقافت اجاگر ہوگی۔یاد رہے کہ پری پیئرڈکیٹگری میں 39گاڑیوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پری پیئرڈکیٹگری کا پہلا رانڈ 231 کلومیٹر فاصلہ پر محیط ہے۔انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر سپورٹس سرگرمیوں اور نیزہ بازی کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ دلوش اسٹیڈیم کے مقام پر شاندار ٹریڈ میلہ کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

اہتمام

بہاولپور،لیاقتپور،(بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پردلوش اسٹیڈیم ڈیراور کے مقام پر ٹینٹ پیگنگ (نیزہ بازی) کا شاندار مقابلہ منعقد ہوا۔کمشنر بہاول (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ٹینٹ پیگنگ مقابلہ کے موقع پر آر پی او بہاول پور شیر اکبر، ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈی پی او بہاول پور عبادت نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ضلعی انتظامیہ، ممبران بہاول جم خانہ، ضلع کونسل و سپورٹس افسران موجود تھے۔17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی میں پہلی بارٹینٹ پیگنگ جیسے مقابلہ جات کا انعقاد پہلی بار عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹینٹ پیگنگ مقابلہ جات میں صادق پبلک سکول بہاول پور کے رائیڈنگ کلب کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ٹینٹ پیگنگ (نیزہ بازی) مقابلہ میں ایشیا ٹینٹ پیگنگ کلب نے بھی شرکت کی۔ٹینٹ پیگنگ مقابلہ کے موقع پر شائقین اور سیاحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شاندار ریس، ثقافتی تقریبات اور دیگر تفریحی سرگرمیاں دیکھنے کا موقع ملا ہے۔انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی جیسے شاندار ایونٹ سے دنیا بھر میں ملک کا سافٹ امیج اجاگر ہوا ہے۔ ٹینٹ پیگنگ مقابلہ کے موقع پر خوبصورت کھیل دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر ٹینٹ پیگنگ کے علاوہ کبڈی، رسہ کشی، کشتیاں، والی بال اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ٹینٹ پیگنگ مقابلہ میں بہترین نظم و ضبط اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا ہے۔اندرون فرید گیٹ بہاولپور میں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر فوڈ سٹریٹ کا قیام‘کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن ظفر اقبال نے فیتہ کاٹ کر فوڈ سٹریٹ کا افتتاح کیا۔کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے  انجمن تاجران کے ہمراہ کیک کاٹااس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سمیرا ملک، صدر انجمن تاجران شاہی بازار میر جمال، صدر انجمن تاجران اسرار شاہ، انجمن تاجران کے نمائندگان متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلیان بہاولپور موجود تھے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر  فوڈ سٹریٹ کا قیام ضلعی انتظامیہ اور تاجران کا شاندار اقدام ہے فوڈ سٹریٹ میں معیاری اورلذیذ پکوان مناسب نرخ  پر فروخت کیا جائے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر بہاولپور ڈویژن کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں فوڈ سٹریٹ قائم کی گئی ہیں 17 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع شاندار تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔سیاحوں اور اہلیان بہاولپور کے لئے فوڈ سٹریٹ قائم کی گئی ہے تاکہ لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوں۔فوڈ سٹریٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شاندار کلچر شو پیش کیا گیا  اور جھومر پیش کیا گیا۔تحصیل ایڈمنسٹریشن لیاقت پور کے زیراہتمام چولستان جیپ ریلی کے حوالے سے میونسپل سٹیڈیم میں ایک روزہ فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی چودھری مسعود احمد، اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت، ڈی ایس پی اللہ یار سیفی، ایم ایس تحصیل ہسپتال ڈاکٹر ارشاد ندیم، ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد اقبال، سابق چیئرمین بلدیہ راشد رفیق چودھری، صدر کریانہ مرچنٹس رانا جاوید اقبال نے پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا میلے میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، گورنمنٹ گرلز کالج، سپیشل ایجوکیشن سنٹر، محکمہ ہیلتھ، تعلیم اور دیگر اداروں اور پرائیوٹ افراد کی طرف سے مختلف سٹالز لگائے گئے اونٹوں کا رقص اور علاقائی جھومر پیش کیا گیا بیڈ منٹن، ہاکی اور آرچری کے مقابلے کروائے گئے فوڈ سٹریٹ میں مختلف اقسام کے کھانوں کے سٹال لگائے گئے تھے، شام گئے محفل موسیقی اور کلچرل شو منعقد ہوا جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا فیملی فیسٹیول میں خواتین، بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ اس ایونٹ کا مستقبل بنیادوں پر ہر سال منعقد کیا جائے گا جو تحصیل لیاقت پور کے عوام کو صاف ستھری تفریح مہیا کرنے کا باعث ہو گا۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -