لودھراں،12فیکٹریاں غیر محفو ظ قرار

لودھراں،12فیکٹریاں غیر محفو ظ قرار

  

 لودھراں (بیوررپورٹ،نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے ضلع بھر میں قائم فیکٹریوں میں سے 12فیکٹریوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ ڈپٹی (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کمشنر نے پنجاب سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ رولز 2015 کے تحت کمزور قرار دیئے جانے والے اداروں کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فیکشن کے تحت غیر محفوظ و خطر ناک قرار دیئے جانے والے اداروں میں عزیز فیڈ انڈسٹری اڈا شہنال ملتان روڈ لودھراں، سیفی کاٹن فیکٹری اڈا شہنال ملتان روڈ لودھراں، السعید کاٹن فیکٹری نزد پھاٹک بلوچاں موضع ڈانوراں، ناصر گھی انڈسٹری پرائیویٹ لمٹیڈچک نمبر 97 ایم آدم واہن لودھراں، نیو شائیگان شنواری ریسٹورنٹ نزد آدم واہن لودھراں، عطا پٹرولیم سروس گماں موڑ سگواں گیلے وال، گلزار مدنیہ فیلنگ اسٹیشن اڈا عظیم آباد جلال پور روڈ، الحسیب فیلنگ اسٹیشن نزد ضلع ٹیکس جلال پور روڈ، ایج گروپ آف کمپنی چک نمبر11ایم گیلے وال، شہریار پٹرولیم بستی چھنہ اور رانا محمد عارف فارم نزد مانیر مولی سکندر ملتان روڈ لودھراں شامل ہیں۔

قرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -