پاکستان پوسٹ، رقوم کی فوری ترسیل کیلئے جی پی او ملتان میں الیکٹرانک منی آرڈرز کا باقاعدہ افتتاح

پاکستان پوسٹ، رقوم کی فوری ترسیل کیلئے جی پی او ملتان میں الیکٹرانک منی ...

  

  ملتان (  نیوز   رپورٹر  ) پاکستان پوسٹ کی منٹوں میں رقوم کی ترسیل کی سروس الیکٹرانک منی آرڈر کا ملتان جی پی او میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے  وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید کی ہدایت پر پاکستانی عوام  کی رقوم کی منٹوں میں ترسیل کے لیے پاکستان پوسٹ نے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

پاکستان بھر کے دس جی پی اوز میں آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان پوسٹ کی جدید سروس سے کاروباری حضرات کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیف پوسٹماسٹر جنرل ملتان  فیاض احمد میکن نے سروس کی افتتاح کے موقع پرخطاب کے دوران کیا اس موقع پرسنیرپوسٹماسٹر عبد الروف خان، اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ ملک شاہد یوسف اور شاہد ملک اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ ملتان ٹان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ رقوم کی جدید اور تیز ترین کیش کی ترسیلی سروس کے نرخ بھی آسان رکھے گئے ہیں تاکہ سرکاری ملازمین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں  ابتدائی طور پر یہ سروس ملتان جنرل پوسٹ آفس میں شروع کی گئی ہے جس کے بعد مزید کاونٹرتمام پوسٹ آفس میں کھولے جائیں گے۔          

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -