سزا فیصلے کیخلاف رٹ پٹیشن منظور، پولیس سے ریکارڈ طلب

سزا فیصلے کیخلاف رٹ پٹیشن منظور، پولیس سے ریکارڈ طلب

  

 میلسی (نامہ نگار)قیدیوں کی جانب سے  سز ا کے فیصلے کے خلاف اپیل کی رٹ پیٹیشن  سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج میلسی طاہر خلیل نے ریکارڈ طلب کر لیا۔ڈسرکٹ وہاڑی جیل میں بدفعلی کیس میں سزایافتہ ملزمان موضع جھوک سٹھو کے محمد شکور (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

اور اظہر احمد نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کی وساطت سے سیشن عدالت کو اپنی رٹ پیٹیشن میں  قرار دیا کہ ان کے خلاف من گھڑت مقدمہ 46 /21 زیر دفع 377 ت پ تھانہ کرم پور میں درج کریا گیا۔جس میں فاضل علاقہ مجسٹریٹ میلسی  میاں محمد طاہر حبیب نیجرم کے مطابق اور 18 سال سے کم عمر کی بناپر انہیں 3 سال قید محض اور22ہزار جر مانہ کیا۔ان کاموقف ہے کہ انہوں نے جرم کیا نہ جائے وقوعہ سے پکڑے گئے اس لیے ان کی فوجداری اپیل منظور کی جائے فاضل عدالت مثل مقدمہ منگوا کر از سر نو سماعت کرے دریں اثنا والدہ کی مرضی سے شادی پر خاندان کے دیگر افراد دشمن بن گئے۔ایڈیشنل سیشن جج میلسی کی عدالت میں جلہ جیم کی عاصمہ بی بی  نے قرار دیا کہ اس نے اپنی ماں شہناز ماء کی مشاورت سے شرع کے مطابق محمد رضوان سے شادی کی تاہم والد اور دیگر رشتہ دار خود اور صدر پولیس کے ذریعے ہراساں کر رہے ہیں فاضل عدالت کی طلبی پر ایس ایچ او صدر  نے ہراساں نہ کرنے کا سٹیٹمنٹ دیا تو رٹ نمٹا دی گء جبکہ ایڈیشنل  سیشن جج میلسی کی عدالت میں مصالحت پر ایک لاکھ 10۔ہزار روپے کے جعلی چیک کی رٹ خارج کرنے کا حکم سنایا گیا۔رینٹ اے کار کے کاروباری حسن آباد کے محمد اسلم۔نے بتایا کہ کار ایکسیڈینٹ میں نقصان پر کعلی چیک کے حوالے سے فریقین کے مابین مصالحت ہو گء ہے۔

ریکارڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -