عمران خان کا کنٹینر ررویہ برقرار،صورتحال سنگین، لیاقت بلوچ

عمران خان کا کنٹینر ررویہ برقرار،صورتحال سنگین، لیاقت بلوچ

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ، نامہ نگار)مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپناکنٹینر رویہ ختم نہیں کیا جس وجہ سے وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم ناکام ہوچکی ہے وزیراعظم کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل مسجد میں تقریب ختم بخاری شریف تقریب کے بعد (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر سید جاوید حسین شاہ،عبدالخالق شاکر،پروفیسر فرمان کوثر، راو خلیل احمد،شکیل چوہدری،سلیم کمبوہ سمیت دیگر موجود تھے لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو عوام کے مسائل کے حل کا ذریعہ نہیں بنایا وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے پاکستان مسائل میں گھر چکا ہے اور پاکستان بحرانوں سے دوچار ہے وزیراعظم کے احتساب کے نعرہ کا برا حال ہوچکا ہے احتساب انتقام بن چکا ہے ذخیرہ اندروز مافیا نے وزیراعظم کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے حکومت اور اپوزیشن عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں وزیراعظم عمران خان اتحادیوں اور الیکٹیبلز کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں اپوزیشن اور حکومت کے پاس ملک و قوم کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے سیاسی محاذ پر افراتفری ہے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکہ ان ڈائریکٹ پاکستان کو بھارتی غلامی میں دینے کی کوشش کر رہا ہے وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات تسلیم کر کے اپنے پاں پر کلہاڑی ماری ہے ملک کی عدالتیں لوگوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں لوگوں کو انصاف کے حصول کیلئے ایک عدالت سے دوسری عدالت کے دھکے کھانا پڑ رہے ہیں۔موجودہ دور حکومت میں محنت کا صلہ حاصل کرنا ناممکن ہوچکا ہے حکمرانوں کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی بہت بڑے احتجاج کی تیاری کر رہی ہے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی پر اعتماد کرے جماعت اسلامی مایوس نہیں کرے گی۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -