علاقائی ترقی کیلئے ایکشن پلان تیار، سردار نصراللہ دریشک

علاقائی ترقی کیلئے ایکشن پلان تیار، سردار نصراللہ دریشک

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر) رکن قومی اسمبلی  سردار نصراللہ خان دریشک نے کہا ہے دریشک گروپ  بلند بانگ دعووں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے علاقے کی ترقی  اولین ترجیح ہے ترقی کا سفر جاری رہے گا ہماری تمام تر توجہ مسائل پر مرکوز ہے انہوں نے کہا حسنین بہادر خان دریشک اور رضا خان دریشک عوام کی خدمت کے لئے ہمہ تن گوش ہے عوام کی (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

خدمت کے لیے ہمارے دروازے دن رات  کھلے ہیں کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہے انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی بلدیاتی الیکشن کی آمد ہے اور کارکن تیاری شروع کریں اور عوام سے قریبی رابطہ رکھیں دریشک گروپ ہر  سیٹ پر الیکشن لڑے گا اور کلین سویپ کرے گا امیدواروں کی نامزدگی باہمی مشاورت سے کریں گے یہ باتیں انہوں نے مخدوم ندیم  شاہ کی طرف سے دی گئی ضیافت کے موقع پر کہی ان کے ہمراہ را نعیم رضا. سید زاہد شاہ. چوہدری منور عباس. عارف شبیر. ملک صابر ملک شوکت  ملک ساجد اور دیگر  معززین علاقہ بھی موجود تھے

نصراللہ دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -