خانیوال، چک92دس آر میں دیہی مرکز مال کا باقاعدہ افتتاح
خانیوال(نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیہات کے عوام کو بہترین ریونیو خدمات کی فراہمی کے لئے قانوگوئی اور پٹوار سرکل سطح پر دیہی مراکز مال کا قیام مرحلہ وار جاری ہے ضلع میں اب تک 129 دیہی مراکز مال فعال کرکے عوام کو (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
سروس ڈیلیور کررہے ہیں -اس سلسلہ میں ایم پی اے شاہدہ احمد حیات نے چک 92 دس آر میں دیہی مرکز مال کا افتتاح کردیا-اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر مختلف لوگو ں کو فرد ملکیت کا اجرا کیا گیا-ایم پی اے شاہدہ احمد حیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیہی مراکز مال کام قیام عثمان بزدار حکومت کا انقلابی اقدام ہے دیہی مراکز مال مکمل طور پر فعال ہیں ریونیو فیلڈ سٹاف عوام کو ریونیو سروسز کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے دیہی مراکز مال کے قیام سے عوام کو انکی دہلیز پر فرد ملکیت کے حصول، انتقالات اور دیگر ریونیو سروسز با آسانی میسر آرہی ہیں اور مشکلات کم ہوئی ہیں۔
افتتاح