کوٹ ادو،میونسپل کمیٹی ملازمین کی تنخواہیں بند،ہڑتال
کوٹ ادو (تحصیل رپور ٹر،نمائندہ خصوصی) میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی سینکڑوں حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں،سنیٹری ورکر کو6 ماہ سے وردی والا الانس،ڈیتھ گرانٹ گریجویٹی کے 4 کروڑ روپے اور 3ماہ سے عملہ صفائی کوتنخواہیں نہ ملنے کے خلاف عملہ صفائی نے 4روز سے ہڑتال کی ہوئی،صفائی نہ ہونے سے کوٹ ادو سٹی کے اکثر علاقے گندگی سے بھر گئے ہیں، جسکی وجہ سے شہر بھر میں بد بو اور تعفن پھیل گیا ہے،ریلوے روڈ،تھانہ روڈ،تھانہ چوک،نقدآباد،منڈی مویشی روڈ،نور شاہ روڈ،نزد مدرسہ مظاہرالعلوم،(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
لائن پار محلہ غریب آباد،ضیا کالونی،سینما روڈ،محلہ نورے والہ،گلی یونین کونسل نمبر1والی،گلی نعیم خان بلوچ والی،گلی ڈاکٹر جبار والی گندگی سے بھرے ہوئے ہیں جو کہ فلتھ ڈپو کی شکل اختیار کر چکے ہیں، جبکہ لائن پار گلی مولا بخش والی،گلی رحیم الدین والی،گلی ڈاکٹر قاضی امجدوسیم والی، وارڈ نمبر 1میں گلی وحید خان ٹھیکیدار والی،ملحقہ گیٹ اقبال پارک،مدرسہ شمس العلوم،گلی شیخ فیاض والی، مویشی منڈی کے کئی علاقوں سمیت بستی سندھی میں نکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہے جسکی وجہ سے گلیاں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں، گندگی اور نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے علاقوں میں مچھروں اور مکھیوں کی بھی یلغار ہو گئی ہے جسکی وجہ سے بد بو اور تعفن پھیل چکا ہے، جسکی وجہ سے موذی امراض سمیت ملیریا،ٹائیفائیڈ ودیگر امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، جبکہ بد بو تعفن اورنالیوں کے گندے پانی سے شہریوں کا جینا محال ہو چکاہے جبکہ3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین شدید پریشان ہیں اور ان کے گھروں میں فاقے ہیں جبکہ انہیں سابقہ حساب چغتہ نہ کرنے پر دوکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے جبکہ کئی ملازمین جو کہ یوٹیلٹی بل بھی ادا نہ کر سکے انکے گھروں کے بجلی کے کنکشن اور سوئی گیس کے کنکشن بھی منقطع ہو چکے ہیں،اکثر ملازمین جنھوں نے اپنے بچوں کی سکولوں کی فیس ادا نہ کی انکے بچوں کو سکولوں سے بھی نکال یا گیا ہے،اس بارے لیبر یونین بلدیات میونسپل کمیٹی کے صدر ذوالفقار گلو نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کو مالی بحران کا شکار کیا گیا ہے اس کے باوجود بھی کروڑوں روپے کے تعمیراتی ٹینڈر لگا دیے گئے جبکہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین،سنیٹری ورکر،دفتری سٹاف فائربریگیڈ کا عملہ، ڈیلی ویجز ملازمین سمیت الیکٹریشن عملہ اور سیوریج عملہ 3 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں،عرصہ 6ماہ سے ملازمین کو وردی الانس بھی نہیں دیا گیا،میونسپل کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو سابقہ دور کی پنشن بھی ادا نہیں کی گئی،انہوں نے کہا کہ ہر ماہ ریگولرپنشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور گریجویٹی کی4کروڑ روبے کی ادائیگی،عملہ صفائی کی 3ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی،متاثرہ ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار،وزیربلدیات،سیکرٹری بلدیات، لوکل گورنمنٹ،کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈی سی مظفرگڑھ سمیت چیف افیسر کوٹ ادو سے فوری تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہڑتال