ٹریفک پولیس کی جانب سے مینول وصولی کا سسٹم ختم
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے 14فروری سے آن لائن جرمانے وصول کئے جائیں گے مینول وصولی کا سسٹم ختم کردیا گیا بتایاگیا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان جرمانہ وصولی کا سسٹم مزیدشفاف بنانے کیلئے فیصلہ کیاگیا ہے کہ شہری ای پے، جیز کیش، ایزی پیسہ، اے ٹی ایم سمیت دیگرآن لائن ایپس کے ذریعے جرمانے ادا کرسکیں گے ڈی آئی جی شارق جمال کا کہنا ہے کہ چالان ای پیمنٹ سسٹم کا آغاز کیا جا رہا ہے، آن لائن سسٹم سے شہری اپنا قیمتی وقت اور پیسے دونوں بچا سکیں گے، اگر کسی شہری کے پاس یہ سہولیات میسر نہ ہوں تو وہ کسی بھی بینک کی برانچ میں چالان جمع کرواسکتا انہوں نے مزید کہا کہ چالاننگ آفیسر مخصوص اپلیکیشن سے چالان کی ادائیگی کی تصدیق کرے گا، شہری چالان کی فوری ادائیگی کی صورت میں ضبط شدہ کاغذات چالاننگ آفیسر سے وصول کر سکیں گے۔