جیب سے موبائل نکالنے سے منع کرنے پر ڈولفن اہلکاروں کانوجوان پرتشدد 

جیب سے موبائل نکالنے سے منع کرنے پر ڈولفن اہلکاروں کانوجوان پرتشدد 

  

لاہور (کرائم رپورٹر) وحدت کا لونی کے علاقہ میں جیب سے موبائل نکالنے سے منع کرنے پر ڈولفن اہلکاروں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج نشر ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ڈولفن فورس کے تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا،جیب سے موبائل نکالنے سے منع کرنے پر ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا،و حدت کالونی میں ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا،واقعہ کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولفن اہلکار فہد اور رضوان نے موٹرسائیکل سوار مبشر کو روکا اور ڈولفن اہلکاروں نے چیکنگ کرتے جیب سے موبائل نکالا اور واپس مانگنے پر تشدد کیا۔

مزید :

علاقائی -